

Loading content...
میں اور میرا حبیب ایک نور تھے اور تسبیح کرنے والوں سے بھی اوّل تھے اور مخلوقات سے ما قبل تھے پس اللہ نے اس نور نبی و ولی میں تنصیف فرمائی ایک حصے کو فرمایا آپ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بن جائیں اور ایک حصے سے فرمایا آپ علی علیہ الصلوات والسلام بن جائیں پھر فرمایا میں اور میرے اہل بیت علیہ الصلوات والسلام اللہ کے سربستہ راز ہیں اور اس کے مقُرب اوّلیاء ہیں ہم سب ایک ہیں ہمارا امر ایک ہے راز ایک ہے ہمارے مابین تفریق نہ کرو ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے اسی طرح کلنا واحد کے موضوع پر لا تعداد احادیث موجود ہیں تو ثابت ہوا کہ قبل الخلق بھی یہ انوار وحدت( (Unityکے حامل تھے اور یہی وسیلتہ اللہ ہیں کیونکہ خالق سے بلا واسطہ استفادہ یہی انوار کرتے ہیں اور باقی جو بھی ہے وہ ان کا محتاج ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار