

Loading content...
امام علیہ الصلوات والسلام نے جواب میں فرمایا کہ ہمارے جد اطہر امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں کہ ذات واجب الوجود واحد و احد اور مفرد تھی اور کچھ نہ تھا ذات احد اپنی وحدانیت میں جلوہ آرا تھی تو ایک کلمہ سے کلام فرمایا وہ ایک واحد الاصل نور بن گیا اس نور واحد سے نور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی ذرّیت کو اختراع فرمایا اس کے بعد پھر ایک کلمہ سے کلام فرمایا تو وہ روح بن گیا پھر اس روح کو اس نور میں سکونت بخشی گئی اور جب نور اور روح ایک دوسرے میں جاگزیں ہو گئے تو پھر ان دونوں کو ہمارے ابدان و اجساد میں سکونت بخشی گئی، اسی لئے ہم روح اللہ بھی ہیں اور کلمتہ اللہ بھی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار