

Loading content...
اب یہاں تک تو وضاحت ہو چکی کہ خلق سے خالق حقیقی تک ایک سلسلۂ وسائل ہے ایک زنجیر ہے اس زنجیر کی پہلی کڑی فرد سے شروع ہوتی ہے اور آخری کڑی ذات واجب الوجود سے جا کر ملتی ہے پھر اس زنجیر کی کچھ کڑیاں مادّی دنیا سے تعلق رکھتی ہیں اور کچھ کڑیاں ماورائی دنیا سے متعلق ہیں اور ماورائی دنیا کی جو کڑیاں ہیں ان سب پر متصرف صاحب منصب خلافت اِلٰہی ہے اور جملہ وسائل جا کر اسی خلیفۂ اِلٰہی کے سامنے سر بسجود ہو جاتے ہیں اور خلیفۂ اِلٰہی ایک ہمہ صفت موصوف ذات ہے جو جملہ صفات اِلٰہی سے متصف ہے اور انوار اِلٰہی کی ہر کرن کو منعکس کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار