

Loading content...
فرمایا یہ حقیقت غیبیتہ اِلٰہیہ غور و فکر کرنے والوں کے دست عقول سے ماوریٰ و اجل و ارفع ہے اور کوئی فیض حاصل کرنے والا اس کی بارگاہ قدس سے بلا واسطہ استفادہ کر ہی نہیں سکتا اور جہاں تک اسماء اِلٰہی کا تعلق ہے تو ان کی بھی یہی کیفیت ہے کہ اسمائے اِلٰہی بھی اپنے تعینات کے باوجود اس کے حریم ذات کے محرم راز نہیں ہو سکتے اور ان مذکورہ اشیاء میں سے کوئی بھی اس کے خدر و پردہ سرا میں دخول کی اجازت نہیں رکھتا لیکن ان اسماء کے ظہور و بروز اور رازوں کے خزائن اور کنوز کے انکشاف کیلئے ضروری ہے کہ ذات واجب الوجود کا ایک خلیفہ ہو جو حامل غیب اِلٰہیہ ہو تاکہ اسماء میں ذات کے ظہور کیلئے اس حقیقت غیبیہ کا جانشین ہو ( مصباح الھدایہ)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار