

Loading content...
اس شہنشاہ لا زوال نے اپنے لئے وہ مقام مستقیم پسند فرمایا ہے کہ کائنات کے جس حصے اور شعبے سے سفر معرفت کا آغاز کریں خود بخود منزل توحید تک پہنچ جائیں اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کوئی بادشاہ اپنے لئے ایک ایسا چبوترہ بنوائے کہ جو بہت ہی بلند ہو جس کی ایک لاکھ چالیس ہزار سیڑھیاں ہوں اور وہ چبوترہ زمین پر دائرے کی شکل میں ہو اور ہر سیڑھی پہلی سیڑھی کے اوپر ہو جب ایسا چبوترہ ہو گا تو پھر آنے والے کیلئے یہ ضروری نہ ہو گا کہ کسی مخصوص سمت سے سفر کرے تاکہ شہنشاہ تک پہنچ سکے بلکہ وہ چبوترے کی جس سمت سے بھی اوپر چڑھنا شروع کر دے گا لازماً وہ شہنشاہ کے قدموں تک پہنچ جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار