

Loading content...
لیلتہ القدر کی جو آل محمد علیھم الصلوات والسلام نے تفسیر فرمائی ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر شب قدر میں ملکوت آسمان سے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور جملہ امور آ کر امام وقت کے حضور پیش کرتے ہیں اور انہی کے دست ید اللہ صفات سے کائنات کے مقدّرات کا اجرا ہوتا ہے، شہنشاہ امام محمد باقر علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ من کل امر سے جملہ امور مراد ہیں خیر و شر، طاعت و معصیت، تولید اطفال، قحط اورخوشحالی، موت و حیات، اجل و رزق، غرض وہ تمام امور جو اللہ نے مقدّر فرمائے ہیں وہ سارے اس میں داخل ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار