

Loading content...
ایک حسی مثال دیتا ہوں ایک آدمی بھینس کے گلے میں زنجیر ڈالے کھینچ رہا تھا میں نے آدمی سے پوچھا کیا کر رہے ہو؟ اس نے کہا میں بھینس کو کھینچے جا رہا ہوں، اچانک اس کے ہاتھ نے مجھے مخاطب کیا اور کہا کہ بھینس کو یہ نہیں میں کھینچ رہا ہوں، جب اس ہاتھ نے بات کی تو فوراً ہاتھ میں موجود زنجیر کی کڑی نے کہا اے میاں تم جھوٹ بول رہے ہو تم تو صرف مجھے کھینچ رہے ہو بھینس کو تو میں کھینچ رہی ہوں، اسی طرح ہر پچھلی کڑی نے اگلی کڑی کی تکذیب کی اور خود کو بھینس کے کھینچنے کا فاعل بتایا تا اینکہ بھینس کے گلے میں پڑی ہوئی کڑی نے کہا کہ باقی کڑیاں مجھے کھینچ رہی ہیں اور میں ہی بلا واسطہ بھینس کو کھینچ رہی ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار