

Loading content...
آسمان سے زمین تک تدبیر امور رب ذوالجلال و الاکرام جل جلالہ فرماتا ہے اور مدبرات امور ملکوت اس کے وسائل ہیں، یہ بھی ایک مسلّمہ نظریہ ہے کہ ان مدبرات امور ملکوت کے اوپر ایک اور ملک ہوتا ہے جو اوپر سے احکام لیتا ہے اور مدبرات پر احکام جاری کرتا ہے، امور رزق میں مدبرات رزق کے انچارج جناب میقائیل علیہ السلام ہیں یعنی تقسیم رزق کا بڑا وسیلہ جناب میقائیل علیہ السلام ہیں، گویا حکومت اِلٰہی میں جناب میقائیل ڈائریکٹر آف فوڈ ( Director of Food)ہیں اور تقسیم رزق کے احکامات یہی مدبرات کو عطا کرتے ہیں اس سلسلۂ وسائل کو اگر غور سے دیکھا جائے تو وسائل کی ایک ایسی زنجیر نظر آتی ہے جس کا ایک سرا فرد سے ملا ہوا ہے اور دوسرا سرا ذات واجب الوجود کے ہاتھ میں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار