

Loading content...
یہ ایسے ہے جیسے انسان کسی کام کیلئے کسی چیز کو آلہ کے طور پر استعمال کرتا ہے مثلاً لکھنے کیلئے قلم استعمال کرتا ہے لکھتا قلم ہے مگر اس کی نسبت انسان کی طرف ہوتی ہے کیونکہ فاعل حقیقی انسان ہے اور فاعل مجازی قلم ہے، قلم چل نہیں سکتا جب تک صاحب تصرف اسے نہ چلائے یہ صرف آلۂ تحریر ہے اسے صاحب تصرف کا ہاتھ ہی استعمال کر سکتا ہے اور وہی فاعل حقیقی ذات ہوتی ہے اسی لئے تو عام گفتگو میں یہ فقرہ سامنے آتا ہے کہ میں نے دوست کو خط لکھا ہے حالانکہ لکھا قلم نے ہے مگر لکھنے کا فعل میری ذات کی طرف منسوب ہے صرف اس لئے کہ وہ میرے تصرف میں تھا اور میں ہی فاعل با اختیار تھا اسی طرح ملکوت فاعل با اختیار نہیں ہیں بلکہ تصرف اِلٰہی میں چل رہے ہیں اسی لئے مجازاً تدبیر امور کائنات کو ان کی طرف منسوب کیا جاتا ہے کیونکہ یہ آلۂ کار ہیں مگر حقیقتاً ان کی طرف منسوب شدہ افعال کا فاعل بھی خود رب ذوالجلال و الاکرام ہے جیسا کہ اس نے فرمایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار