

Loading content...
ہو جاتے ہیں مثلاً کاشت کار بیج حاصل کرتا ہے زمین تیار کرتا ہے فصل کاشت کرتا ہے دانۂ گندم زمین میں چلا جاتا ہے وہاں بیکٹیریا (Bacterias)اپنا عمل کرتے ہیں زمین میں موجود کیمیکلز (Chemicals)حرکت میں آتے ہیں گندم کا دانہ نمو لیتا ہے ہوائیں آکسیجن پہنچاتی ہیں سورج حرارت دیتا ہے بکٹیریا(Bacteria) عمل کرتے ہیں رات پودوں کو سلاتی ہے دن انہیں بیدار کرتا ہے پھر بیکٹیریا (Bacteria) کے بارے میں سائنس دان کہتے ہیں کہ ایک ایکڑ رقبہ میں جس قدر دس مزدور محنت کرتے ہیں ان دس مزدوروں کے برابر ایک مربعہ انچ رقبہ میں بکٹیریا(Bacteria) محنت کرتے ہیں، قدرت نے لاکھوں سال سے زمین کے گرد آکسیجن کی معینہ مقدار جو اکیس21فیصد ہے اس کو قائم رکھا ہوا ہے اگر ایک فیصد کم ہو جائے تو نباتات فنا ہو جائیں گے ایک فیصد بڑھ جائے تو حیات موت میں بدل جائے اب خود غور کریں کہ ان ظاہری وسائل سے آگے جو وسائل کا سمندر موجیں مار رہا ہے انسان اس کے عشر عشیر تک سے بھی واقف نہیں ہے، یہ سلسلہ آگے بڑھتا ہے تو وسائل کی ایک اور کائنات پردہ کشا ہوتی ہے کہ جس کے بارے میں سائنس دان تو خاموش ہیں مگر مذاہب عالم پکار پکار کر انسان کو اس سے مطلع کر رہے ہیں یعنی عالم ملکوت تدبیر امور میں کار فرما نظر آتا ہے جیسا کہ کلام مجید میں ارشاد قدرت ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار