

Loading content...
پانی کے وسائل پر غور کریں تو ظاہراً چند ایک ہیں مثلاً نل، چاہ، دریا، بارش وغیرہ اور انہی پر ریسرچ (Research)کر کے جدید سائنس نے سائیکل آف واٹر(Cycle of Water کا نظریہ دیا ہے اب نل یا چاہ کو دیکھیں تو ان کو بنانے میں بیسیوں افراد کارفرما نظر آئیں گے یعنی بڑھئی ہے، لوہار ہے، گچ کار ہے، وغیرہ وغیرہ ان میں سے اگر ایک وسیلہ حذف کر دیا جائے تو پھر کنویں کی مکمل تشکیل ہم نہیں کر سکیں گے بادل اور بارش کیلئے [Vaporization] ویپورائزیشن کی ضرورت ہے اور پانی بخارات کی شکل اختیار نہیں کر سکتا جب تک درجۂ حرارت 100ڈگری سینٹی گریڈ تک نہ پہنچ جائے درجۂ حرارت100تک جا نہیں سکتا جب تک سورج اور زمین اور زیر سمندر گرمی نہ ہو پھر بخارات کو دھکیلنے کیلئے مون سون ہواؤں کی ضرورت ہے پھر ان کو روکنے کیلئے پہاڑوں کی ضرورت ہے تو اسی طرح اگر ہوا کے دباؤ میں کمی نہ ہو تو بارش نہیں ہو سکتی پھر بارش کے ہر قطرہ کے لئے ایک ذرّۂ گرد کی ضرورت ہے جو نیوکلیس کا عمل کرے یعنی سینکڑوں مراحل ہیں اور سینکڑوں وسائل ہیں کہ جن سے گزر کر بارش کا پہلا قطرہ اور پھر آنے والا ہر قطرہ آتا ہے اگر انسان تفصیل میں چلا جائے تو سینکڑوں اوراق سیاہ ہوتے چلے جائیں گے، اسی طرح خوراک ہے تو وہ بھی مرہون وسائل ہے نباتات ہیں تو ان سے انسان اپنی اسی80فیصد غذائی ضروریات پوری کرتا ہے مگر نباتات خود مرہون وسائل ہیں انسان آسانی سے دیکھ سکتا ہے کہ زمین کاشت کرنے میں اور فصل تیار کرنے میں کتنے وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں مثلاً ہل چلاتا ہے تو ہل بنانے کیلئے درکھان اور لوہار کی خدمات حاصل کرتا ہے پھر حیوانات کے سامنے گھٹنے ٹیکتا ہے بصورت دیگر جدید (Mechanical) مکینیکل طریقے سے کلٹی ویشن (Cultivation)کرتا ہے تو ٹریکٹر، ہل، ڈرل اور ہزاروں دیگر وسائل کا محتاج ہوتا ہے یہاں تک کہ اپنی خوراک کے وسائل میں انسان خود بھی ایک وسیلہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار