

Loading content...
جناب مادر عیسیٰؐ صلوات اللہ علیھا کیلئے طعام جنت کا حوالہ دیں گے مگر تمہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ من و سلویٰ بھی ایک وسیلے سے بخشے گئے تھے اورمائدۂ آسمانی بھی خود ایک وسیلۂ رزق تھا اسی طرح جنت سے آنے والے کھانے بھی ایک نہیں کئی وسائل کے ابواب سے گزر کر وہاں پہنچے تھے ان میں سے جنت بھی ایک وسیلہ تھی وہ ملکوت بھی وسیلہ تھے جو وہ کھانا لائے تھے پھر وہ کھانا برتنوں میں تھا اس کے برتن بھی ایک وسیلہ تھے الغرض آپ کوئی ایک چیز ایسی نہیں پیش کر سکتے جو اللہ سے کسی وسیلے کے بغیر آئی ہو، ہاں اس بات کے جواب میں فتویٰ دے سکتے ہیں جو علمی تہی دامنی کی علامت ہوتا ہے۔ میں عرض کر رہا تھا کہ اللہ نے پوری کائنات کو محتاج وسائل کیا ہے جیسا کہ انسان ہوں یا حیوان انہیں رزق کا محتاج کیا ہے اور رزق کو وسیلے کا محتاج بنایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار