

Loading content...
یہاں بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ ساری قوتیں کس نے دی ہیں؟ جواباً لازم کہنا پڑے گا کہ خالق کائنات نے یہ صلاحیتیں اور قوتیں انواع عالم کو ودیعت فرمائی ہیں مگر اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کوئی کسی کو تلوار عطا فرما دیتا ہے اب اس کے بعد اس شخص کی اپنی مرضی ہے کہ تلوار وہ کہاں استعمال کرتا ہے خالق نے یہ صلاحتیں اور قوتیں تلوار کی طرح ہر چیز کو دی ہیں مگر استعمال کیلئے مختار بھی بنایا ہے، نیکی کی صلاحیتیں برائی کی صلاحیتیں ایک نقطۂ اعتدال پر عطا ہوئی ہیں انسان مختار ہے انہیں جہاں استعمال کرے فیصلہ استعمال پر ہو گا جزا و سزا استعمال پر مرتب ہوگی اگر اس تلوار کا استعمال بھی خالق سے منسوب کر دیا جائے تو پھر سلسلۂ جزا و سزا، نظرۓہ معاد و قیامت، جنت و دوزخ، فوائد اخلاق حسنہ و اعمال خیر وغیرہ سب باطل ہو جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار