

Loading content...
موجودہ دور میں یہ تسلیم کیا جا چکا ہے کہ ہر شئے کے کچھ ذاتی خواص موجود ہیں مثلاً جمادات کو جب سے خالق نے وجود بخشا ہے ان کی خصوصیات تب سے ان کے اندر موجود ہیں مثلاً سنکھیا ہے تو جب سے ہے تب سے انسانی موت کی صلاحیت اس میں موجود ہے، یورینیم ہے تو اس سے اس کی خصوصیات کبھی بھی جدا نہیں مانی جا سکتیں چاہے یہ چیزیں کیمیائی تعامل سے خود پیدا کی جائیں یا قدرتی طور پر موجود ہوں مگر جب سے ہوں گی خصوصیات ان میں ضرور شامل ہوں گی مثلاً ہائیڈروجن اور آکسیجن کا ایک اور دو کا تناسب جب بھی قائم ہو گا پانی بنے گا اور پانی میں زندگی کی مکمل خصوصیات موجود ہوں گی مادّہ جب سے ہو گا تب سے ابعاد اربعہ (طول، عرض، عُمق، حجم) سے کبھی جدا نہ ہو گا اگر ابعاد اربعہ نہ ہوں گے تو مادّہ نہ ہو گا پھر نباتات و جمادات میں ذاتی طور پر امراض و شفا وغیرہ کی صلاحیتیں موجود ہیں جیسا کہ کلام اِلٰہی سے شہد میں شفا کی خصوصیات کو ثابت کیا جا سکتا ہے اسی طرح باقی چیزوں میں بھی یہ خصوصیات موجود ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار