

Loading content...
یعنی اللہ ملکوت اور انسانوں میں سے کچھ رسول منتخب فرماتا ہے پس روح قبض کرنے والے فرشتوں کا فعل ملک الموت کا فعل ہے اور ملک الموت کا فعل خود اللہ کا فعل ہے یعنی یہ حقیقت بیان فرمائی ہے کہ وسائل کی ایک طویل ترین زنجیر ہے اس زنجیر کی ہر کڑی کا فعل اصل فعال بالذات قوت سے وابستہ ہے اور پورے سلسلے کا فعل قوت بالا کا فعل شمار ہوتا ہے … خلاصۂ کلام یہ ہے کہ ملک الموت آلۂ کار ہے رسول مظہریت کے حامل ہیں یعنی اللہ کا کوئی کام بلا واسطہ کرنا اس کے شایان شان نہیں ہے اس طرح حقیقت و مجاز کی بحثوں کو دور کر کے دیکھا جائے تو موت کے چار فاعل تو خود قرآن پاک سے ثابت ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار