

Loading content...
پہلی بات تو یہ ہے کہ اسباب موت مستوجب جزا و سزا نہیں ہو سکتے مثلاً تلوار، بندوق یا دیگر جدید و قدیم آلات ہیں انہیں کبھی کسی نے مجرم تصور نہیں کیا دوسری بات یہ ہے کہ حادثاتی یا واقعاتی اموات میں جب انسان سے کوئی قتل ہو جاتا ہے تو اسے بھی سبب کی حیثیت دی جاتی ہے اسے بھی مجرم تصور نہیں کیا جاتا مثلاً کار جیپ وغیرہ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے یا شرعی عدالت کے حکم سے جلاد کسی کو قتل کر دے تو نہ جج یا قاضی کو مجرم تصور کیا جاتا ہے نہ جلاد کو مجرم تصور کیا جاتا ہے اور نہ ہی قصاص لینے والوں کو مجرم مانا جاتا ہے بلکہ مجرم کو اپنی موت کا موجب قرار دیا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار