

Loading content...
اگر اسے دوسرا ممیت نہ مانا جائے تو یہ قاتل مجرم ثابت نہ ہو گا اگر اسے مجرم ثابت کریں گے تو اسے ممیت ماننا ہو گا، اگر اسے موت کا فاعل مانا جائے گا جیسا کہ مانا جاتا ہے تو پھر اس فاضل مہربان کا دعویٰ باطل ہو جائے گا کیونکہ ان کے بقول اللہ کے سوا کسی میں مارنے کی صلاحیت موجود ہی نہیں ہے اور یہاں جو مشاہدہ ہو رہا ہے اس میں تو ایک عام انسان بھی انسان کو مار رہا ہے اس طرح ان کا دعویٰ باطل ہے اگر کوئی یہ کہہ دے کہ یہ قاتل فاعل موت نہیں ہے تو اس طرح دعویٰ تو بچ جائے گا مگر قاتل ہر جزا و سزا سے بچ جائے گا یعنی جب اس نے مارا نہیں تو سزا کیسی؟ ابن ملجم ملعون کی سزا جاتی رہے گی اور فاتحین احد و بدر کی جزا باطل ہو جائے گی، کیونکہ اگر انسان فاعل مختار نہیں تو قتل شہداء و انبیا علیھم السلام کا مجرم نہیں ہے اور اگر قتل شہدا و انبیا علیھم السلام کا مجرم ہے تو فاعل مختار ہے اس طرح اللہ کا ممیت مطلق ہونا باطل ہو جائے گا…اب دوسری صورت یہ ہے کہ ہم تسلیم کر لیں کہ انسان فاعل موت نہیں بلکہ فاعل تو اللہ ہے مگر انسان سبب موت ہے، اگر انسان کو سبب موت تسلیم کر لیا جائے تو پھر بھی چند اشکال وارد ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار