

Loading content...
یہ عام انسان کو دعوت نظارہ دی گئی ہے کہ ملکوت ارض و سما کو دیکھو جو انسان بحیثیت انسان کے فرشتوں کو نہیں دیکھ سکتا ہاں چشم عقل سے کائنات میں کارفرما قوتوں پر استدلال ضرور کر سکتا ہے اس لئے ارشاد ہے کہ کیا تم ان قوتوں کو نہیں دیکھتے کہ جو ارض و سما میں کار فرما ہیں، مقصد یہ ہے کہ ملکوت سے مراد قوتیں بھی ہیں اور ملکوت سے مراد فرشتے بھی ہیں جو کہ امور موت پر مؤکل ہیں اور موت کے کوائف مکمل کرنے میں شب و روز مصروف رہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار