

Loading content...
جب ایک آدمی مرتا ہے تو دس بچے پیدا ہو جاتے ہیں پھر ان میں سے دو تین کو موت سنبھالتی ہے تو بیس اور پیدا ہو جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ موت اور انسان کا مقابلہ ہو رہا ہے لیکن اس مقابلے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پہلے موت ایک ایک کو علیحدہ علیحدہ طریقے سے لیتی تھی مگر اب اس کے تنوعات کی دنیا بھی تنگ ہو گئی ہے اور موت زیادہ تکلف نہیں فرماتی بلکہ تھوڑی سی زحمت کرتی ہے ایک اُڑتے ہوئے بوئنگ کو دھکا دیتی ہے سو دو سو آدمیوں کو تھوک کے حساب سے لقمہ بنا لیتی ہے یعنی موت نے پرچون کا کاروبار بند کر کے تھوک کا کام شروع کر دیا ہے کسی بس کو الٹ دیا تیس چالیس تو کہیں نہیں جاتے کبھی ریل گاڑی کو ٹکرا دیا دو تین سو آدمی اس کی جیب میں چلے جاتے ہیں یعنی موت بھی اب انسانوں سے ہراساں نظر آتی ہے، پہلے تو موت مزے مزے سے ایک ایک کو مارتی تھی اب اسے مزے لینے کا وقت نہیں ملتا، بس زیادہ سے زیادہ یونٹ (Unit)لینے میں مصروف ہے اب آنے والا وقت ایسا لگتا ہے کہ موت اس سے بھی بڑا کاروبار شروع کرنے والی ہے یعنی کسی ایٹم بم کو ہوا لگوا دے گی اور ہزاروں یونٹ فی سیکنڈ کے حساب سے بنتے جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار