

Loading content...
بائی پاس کے آپریشن (Bypass Operation)ہو رہے ہیں مگر امراض ہیں تو ان کی تعداد میں دس گنا تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کبھی چیچک تپ دق وغیرہ لا علاج امراض تھے مگر اب ان کے علاج دریافت ہو چکے ہیں تو ہارٹ اٹیک (Heart Attack)شوگر (Sugar) کینسر(Cancer) وغیرہ مؤکلان موت کی جدید ایجادات کی صورت میں سامنے آئے ہیں پھر ان امراض کے علاج میں تھوڑی بہت پیش رفت ہوئی تو ایڈز(Aids)، برڈ فلو (Bird Flu) اور ہائیپاٹائیٹس(Hepatitis) کا نام سامنے آ گیا غرض سائنس دانوں کی ایک بڑی جماعت جس رفتار سے عوامل و وسائل و وجوہات موت کو ختم کرنے پر ریسرچ (Research) کرتی چلی جا رہی ہے اس سے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے ماورائی قوتیں امراض کی ایجاد میں مصروف ہیں اس بات کو ہر کوئی تسلیم کرتا ہے کہ اتنے علاج دریافت نہیں ہوتے جتنے امراض دریافت ہوتے ہیں کیوں کہ جس نے موت کو خلق فرمایا ہے اسے لقمہ دینا بھی اسی کے ذمّہ ہے…طبعی موت کے عوامل و وجوہات یہ امراض دراصل وسائل موت ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار