

Loading content...
طبعی موت کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں یعنی جملہ امراض موت کے وسائل ہیں اور انسان شب و روز ریسرچ (Research)یا تحقیق میں مصروف ہے اور امراض کے علاج دریافت کرتا چلا جا رہا ہے مگر مؤکلان موت بھی نت نئے امراض ایجاد کرنے میں مصروف ہیں انسان دن رات لیببارٹری میں کام کرتا ہے ایک لا علاج مرض کا علاج ایجاد کرتا ہے تو موجدان امراض دس اور لا علاج امراض ایجاد کر کے سامنے رکھ دیتے ہیں کبھی انسان امراض کو جادو ٹونے سے دور کرتا تھا لمبی لمبی دعائیں کرتا تھا مگر اب تو گولیاں کیپسول سیرپ اور پتہ نہیں کیا کیا چیزیں استعمال کرتا ہے جہاں انجکشن (Injection) کی حد ختم ہوئی وہاں آپریشن (Operation)اور ڈائی سیکشن(Dissection) تک کی نوبت آ جاتی ہے اور موجودہ دور میں انسان کو ایک عام مشین کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے جب چاہو ریپیئر(Repair) کرا لو اوورہال(Overhaul)کرالو سپیئر پارٹس(Spare Parts) کی دکان سے جا کر خون لے لو، آنکھ نئی ڈلوا لو، گردے نئے لگوا لو، ہڈیاں تک بدل ڈالیں گے، بلڈ بینک(Boold Bank)، آئی بینک(Eye Bank)، بون بینک (Bone Bank)وغیرہ شب و روز کام کر رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار