

Loading content...
اس کے پیچھے در اصل درستی اعمال کا فلسفہ چھپا ہوا ہے کیونکہ موت کے ذکر سے دل زندہ ہوتا ہے یعنی دل میں درستی ء اعمال کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور دنیا سے وابستگی ختم ہوتی ہے انسان دنیا کی نعمات و لذائذ اور شھوات و اھوا کی تکمیل میں دلچسپی کھو دیتا ہے دنیا اور متعلقات دنیا میں کشش باقی نہیں رہتی اور انسان فانی کی بجائے باقی سے دل لگاتا ہے اور یہی حیات قلب ہے … جب اعمال درست ہوں گے تو موت کی تمنا پیدا ہو گی جیسے ایک تاجر جب تجارت کرتا ہے اور ہزار گنا منافع پر مال فروخت کرتا ہے اس شرط سے کہ رقم کی ادائیگی چھ6ماہ بعد ہوگی تو پھر اس تاجر کے دل میں تمنا کروٹیں لیتی ہے کہ جلد از جلد یہ چھ ماہ ختم ہو جائیں اور مطلوبہ منافع مل جائے اسی طرح جو انسان اللہ عز وجل سے تجارت کرتا ہے فانی دے کر باقی لیتا ہے تو باقی کی ادائیگی کا دن موت ہے لہٰذا اگر اس کا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار