

Loading content...
ہم کئی دن سے توحید کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں میں یہاں ایک وضاحت کرنا بہت ضروری سمجھتا ہوں کہ میں یہاں فلسفیانہ توحید کا ذکر نہیں کر رہا ہوں کیونکہ اس میں عقل کے ساتھ واجب الوجود کو ایک ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اسیر عقل کرنے کی ناکام کوشش بھی کی جاتی ہے … اور نہ میں یہاں علم اِلٰہیات کے حوالے سے بات کر رہا ہوں کیونکہ اس پر اتنی کتابیں لکھی جا چکی ہیں کہ مجھے جیسے بے بضاعت کا اس پر کچھ لکھنا بے سود ہو گا … اور نہ میں تصوفانہ تشریح توحید کر رہا ہوں کیونکہ میدان عرفان میں سیر وسلوک اِلٰہی کے موضوع پر بہت سی کتب موجود ہیں … نہ ہی میں توحید منطقی کی بات کر رہا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار