

Loading content...
ان جملہ فسادات سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ لفظ باذن اللہ کے ایڈیشن(Edition) کے باوجود جملہ افعال میں انسان کو فاعل مختار مانا جائے اور انبیا علیھم السلام کے معجزات انہی کے ذاتی افعال مانے جائیں …اب رہا یہ سوال کہ خرق عادت ممکن ہے یا محال ہے؟ اس پر بحث نبوّت کے باب میں کی جائے گی کیونکہ اس میں معتزلہ و اشاعرہ کے ساتھ ساتھ یونانی اور ماضی قریب کے فلاسفۂ مغرب کے نظریات پر بحث کرنا ہو گی پھر امام غزالی، رازی، اخوان الصفا کے ساتھ محقق طوسی، ابن سینا اور علامہ حلّی وغیرہ کے نظریات کو پرکھنا لازم ہے اس لئے اس باب میں اسے ترک کرتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار