

Loading content...
مومنین کی ہدایت کا مسئلہ تبصرہ طلب ہے پہلی بات یہ ہے کہ اگر مومن اذن اِلٰہی سے ہدایت پاتا ہے تو اس کا ایمان لانا لائق جزا کیوں ہے؟ اور جو ایمان نہیں لاتا وہ لائق سزا کیوں ہے؟ اگر ایمان و ہدایت باذن اللہ ہونے کے باوجود یہ فاعل مختار ہے اور جزا و سزا کا مستحق خود ہے تو ایک نبی کسی مرحلۂ اعجاز پر فاعل مضطر کیوں مانا جائے؟ اگر نبی کا فعل معجزہ اللہ کا فعل ہے تو مومن کا ایمان لانا بھی تو اللہ ہی کا فعل ہے اگر ایمان کا فاعل مختار مومن ہے تو معجزہ بھی معجز نما کا فعل ماننا لازم ہو گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار