

Loading content...
ایک جنگ ہو رہی ہے ایک طرف مومنین ہیں ان کی سر پرستی ایک نبی فرما رہا ہے دوسری طرف لشکر کفّار ہے اس کی سرپرستی ابلیس کر رہا ہے مومنین حملہ کر کے کفّار کے بہت سے جوان فی النار کر دیتے ہیں اللہ فرماتا ہے یہ فتح باذنِ اللہ ہے اس طرح اس فتح کا کریڈٹ(Credit) اللہ عزوجل لے گیا یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا مومنین فاعلین مختار نہ تھے؟ اگر فاعلین مختار نہیں تھے تو انعام انہیں کیوں اور کس لئے ملے گا وہ بھی اللہ ہی کو ملنا چاہئے یہ تو اس کے مقام آلیت کی حیثیت رکھتے تھے اور آلات کو کبھی جزا و سزا سے ہمکنار نہیں کیا جاتا، دوسری طرف کفّار نے حملہ کیا اور بہت سے مسلمانوں اور مومنین کو شہید کر دیا، یہاں اللہ نے فرمایا یہ مومنین کا قتل بھی باذن اللہ ہوا ہے تو اس کا ڈس کریڈٹ (DisCredit) ہم کفّار کو کیوں دیتے ہیں اسے بھی اللہ کو دیا جانا چاہئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار