

Loading content...
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اپنے نبی کے علاوہ کسی بھی نبی کو نبی ماننا شرک بالنبوّت نہیں ہوتا … ورنہ سارے اہل کتاب کی طرح جملہ مسلمان مشرک بالنبوّت قرار پائیں گے کیونکہ انجیل میں ایک لاکھ چوالیس ہزار انبیا و رسل کا تصور موجود ہے اور مسلمانوں میں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا و رسل کا تصور موجود ہے اس طرح لاکھوں نہ سہی صرف دوچار انبیا کو ماننا بھی شرک بالنبوّت ہو گا جبکہ کلام اِلٰہی میں حکم ہے کہ وہ مومن ہی نہیں جو انبیا ما سلف کی نبوّت سے انکار کرے … شرک بالنبوّت یہ نہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ کسی کو نبی ماننا… بلکہ شرک یہ ہے کہ ان کے مقابلے میں نہ سہی مگر کسی غیر نبی کو نبی مانناہی شرک فی النبوّت یا شرک بالنبوّت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار