

Loading content...
میں عرض کروں گا کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ خالق اور مخلوق کے اقدار جداگانہ ہیں جیسے مخلوق میں سے کسی ذی عزت فردِ واحد پر جمع کا صیغہ نہ لانا خلاف احترام ہے اسی طرح اللہ پر جمع کا صیغہ لانا اس کی وحدت کی شان کے خلاف ہے اس کی وحدت کی شان اسی میں ہے کہ اس پر واحد کا صیغہ بولا جائے یہی وجہ ہے کہ کسی دعا میں آئمہ اطہار علیھم الصلوات والسلام نے اللہ کیلئے جمع کے صیغے استعمال نہیں فرمائے یا وہ دعائیں کہ جو قرآن میں خود اللہ نے انبیا کو تعلیم کی ہیں یا مخلوق کو تخاطب کا شرف بخشا ہے کہیں بھی جمع کا صیغہ استعمال نہیں فرمایا کیونکہ اس کی عظمت وحدت ہی سے قائم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار