

Loading content...
جب ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ ملکوت بھی تو غیر اللہ ہیں انہیں تخلیق میں کیسے شامل سمجھا جا سکتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ملکوت تو مقام آلیت پر فائز ہیں جیسے کوئی آدمی قلم سے لکھتا ہے تو لکھنے کا عمل قلم سے نہیں انسان سے منسوب ہوتا ہے قلم توآلۂ کار ہے اصل فاعل تو انسان ہے یعنی حقیقی فاعل انسان ہے اسی طرح وہ فاعل حقیقی ہے اور ملکوت قلم کی طرح تخلیق کا آلہ ہیں، میں تو اب تک یہ فیصلہ نہیں کر سکا کہ فاعل حقیقی قلم ہے یا انسان کیونکہ عبارت لکھنے کا عمل تو حقیقتاً قلم کر رہا ہے انسان تو لکھوا رہا ہے وہ لکھ رہا ہے، جو لکھ رہا ہے اصل فاعل وہ ہے یا جو لکھوا رہا ہے؟ چلو اس بات کو چھوڑتے ہیں بات بڑھ جائے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار