

Loading content...
جن و انسان ملکوت وغیرہ کی تخلیق کی وجہ سے وہ خالق کہلا سکتا ہے مگر باری وہ نہیں کہلا سکتا یعنی جنات کی تخلیق سے قبل نارآگ کا وجود تھا انسان سے پہلے مٹی وغیرہ موجود تھی ملکوت کی تخلیق سے قبل نور موجود تھا، اب سوچنا یہ ہے کہ وہ باری کب بنا؟ اس پر پھر بات ہو گی کیونکہ میرا موضوع گفتگو ہے خالقتو اپنی بات پر واپس آتے ہیں کہ کیا وہ تخلیق کا عمل بلا شرکت غیرے کرتا ہے؟ جہاں جہاں اس نے جن جن افعال کو خود سے منسوب کیا ہے کیا وہاں وہاں تخلیق اس نے خود کی ہے؟ اور نہ کوئی وسیلہ بنایا ہے، نہ کوئی آلۂ کار بنایا ہے، نہ کوئی مظہر بنایا ہے بلکہ سب کچھ وہ خود کرتا رہا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار