

Loading content...
اس دور میں عقائد کی سطح پر طوفان چل رہے ہیں ہر انسان اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائے دوسروں پر اپنے عقائد تھوپنے پر مصر ہے اور ان عقائد کی نا پختگی کو دیکھ کر اگر کوئی قبول نہ کرے تو کفر و الحاد کے فتوؤں کی پٹاریاں کھل جاتی ہیں اور جملہ اختلافات کی واحد وجہ یہ ہے کہ کسی نے اللہ عز و جل کی شان کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی اور کسی نے معرفت توحید پر توجہ نہیں دی۔ کم از کم اس نہ سمجھ آنے والی ذات کو اتنا ہی سمجھ لیا جاتا کہ جو کچھ وہ بقول خود سمجھتا ہے اپنے کلام میں جو تصور توحید قائم کرواتا ہے وہی سمجھ لیا جاتا تو کافی تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار