

Loading content...
افسوس تو اس بات کا ہے کہ جب دربار خلافت میں صدیقہ ثقلین معظمہ سینؐ پاک صلوات اللہ علیھا تشریف لائیں تو یہ ایک معظمہ مستور صلوات اللہ علیھا ہی نہیں تھیں بلکہ اللہ کا مقام مظہریت تھا جو امت کے سامنے اتمام حجت کیلئے سوالی بن کر کھڑا تھا، اب امت نے معظمہ ء کونین صلوات اللہ علیھا کو خالی نہیں لوٹایا بلکہ اللہ کو خالی لوٹایا گیا، جو لوگ اس پاک شہزادی صلوات اللہ علیھا کی تعظیم کو نہیں اُٹھے تو در حقیقت انہوں نے اللہ کی تعظیم نہیں کی، پہلو زخمی نہیں تھا یہ جنب اللہ زخمی تھا، یہ شہزادی کونین صلوات اللہ علیھا کو مسئلے سے لا علمی کا طعنہ نہیں دیا گیا بلکہ سر دربار اللہ سے کہا جا رہا تھا کہ تمہیں علم نہیں ہے، یہ گستاخیاں اللہ کے بارے میں ہو رہی ہیں اب اللہ ٭ما ٭قدروہ اللہ حق قدرہ نہ کہتا تو اور کیا کہتا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار