

Loading content...
یہی تو مقام مظہریت ہے کہ ان کا بولنا اللہ کی طرف منسوب، ان کا سننا اللہ کی طرف منسوب، ان کا پتھر پھینکنا اللہ کی طرف منسوب، ان کا قتل کرنا اللہ کی طرف منسوب، ان کے جملہ افعال اللہ سے مضاف ہوتے ہیں کیونکہ مظہر جو ہیں یہی ہیں، جیسے ذات کیلئے جسم ہے اور یہ ان کا مقام جسمیت ہے اب کوئی ان کو جھکتا ہے تو اللہ اپنی طرف جھکنا تصور کرتا ہے اگر کوئی ان کا انکار کرتا ہے تو اسے بھی کفر کا درجہ دیتا ہے ان کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے ان کی محبت اللہ کی محبت ہے اور اگر کوئی جسم سے گستاخی کرتا ہے تو وہ صرف جسم کا دشمن نہیں ذات کا بھی دشمن تصور کیا جاتا ہے جو جسم کی عزت اور قدر کرتا ہے وہ حقیقت میں ذات کی قدر و عزت کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ جیسی شفیق اور مہربان ذات جو در گذر کرنے اور معاف کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتی اتنے ضبط و صبر و برداشت والی ذات کو بھی آخر کہنا پڑا ٭ ما قدروا اللہ حق قدرہ کہ لوگوں کو جیسے اللہ کی قدر کرنا مناسب تھی انہوں نے اللہ کی شایان شان قدر نہیں کی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار