

Loading content...
فرماتے ہیں جس نے میری اس شہزادی صلوات اللہ علیہا کو ایذا پہنچائی اس نے گویا مجھے ایذا پہنچائی اور جس نے مجھے ایذا پہنچائی اس نے اللہ کو ایذا پہنچائی اور اللہ کو ایذا پہنچانے والا کافر ہے … یہاں ہمارا مسئلہ حل ہو جاتا ہے اور ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ اللہ کی معاشرت فی الناس کا پہلا مطلب اس خاندان پاک علیھم الصلوات والسلام کا لوگوں میں رہنا ہے کہ یہ لوگوں میں رہ بس نہیں رہے بلکہ اللہ لوگوں میں چل پھر رہا ہے ان کے ساتھ اختیار کردہ ہر رویّہ گویا اللہ کے ساتھ اختیار کردہ رویّہ ہے، بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس سے آگے مقام نسبت آ جاتا ہے کہ ان کے منسوبات کو ایذا دینا بھی گویا اللہ کو ایذا دینے کے برابر ہے، آپ حیران ہو رہے ہوں گے کہ اس نے یہ نئی بات کر دی ہے تو میں عرض کروں گا کہ میں نے یہ نئی بات نہیں کی بلکہ ایک پرانی بات کو دہرایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار