

Loading content...
تو آپ خود فیصلہ کریں کہ یہ کس اللہ کی منظر کشی ہو رہی ہے، اگر اس اللہ کی منظر کشی ہے کہ جو قدیم و واجب ہے تو پھر ہمارا اس اللہ سے جواب ہے کہ جسے مخلوق ایذا پہنچا سکے،جس سے مخلوق لڑنے کی طاقت رکھتی ہو، وہ اللہ کیسا ہے جس کیلئے مخلوق ایک ہمسائے جیسا رویّہ رکھ سکتی ہے؟ جب فکر اس منزل پر پہنچ جائے گی تو ماننا پڑے گا کہ یہ ساری باتیں اس سے متعلق نہیں ہیں بلکہ کچھ پاک ہستیاں ایسی ہیں کہ کوئی ان سے دھوکہ کرتا ہے تو اللہ فرماتا ہے کہ یہ دھوکہ مجھ سے ہوا ہے، اگر کوئی شخص ان سے لڑتا ہے تو اللہ کی ذات سمجھتی ہے کہ براہ راست مجھ سے لڑائی لڑی جا رہی ہے کچھ ایسی پاک ہستیاں موجود ہیں کہ جن کی نصرت اللہ کی نصرت ہے، کچھ ایسی پاک ذوات ہیں کہ جن کی راہ میں خرچ کرنا گویا اللہ کو قرض دینا ہے ساتھ ہی یہ بھی سوچ لیں کہ قرض خواہ کے سامنے مقروض کی آنکھ ہمیشہ نیچی رہتی ہے مقروض کو اس کی عزت بھی کرنا پڑتی ہے اور احسان مند بھی ہونا پڑتا ہے اگر کوئی شخص ان پاک ذوات سے جنگ کرتا ہے تو وہ سمجھے کہ وہ اللہ سے جنگ کر رہا ہے اور یہ بھی فیصلہ کرنا پڑے گا کہ جو اللہ سے جنگ کرتا ہے کیا اسے مسلمان بھی کہنا چاہئے یا نہیں؟ کیا وہ مسلمان ہو سکتا ہے؟ جو شخص ان پاک ذوات کی نصرت کرتا ہے وہ اللہ کی نصرت کر رہا ہے تو اللہ خود فرماتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار