

Loading content...
جب ہم اپنے معاشرے کو دیکھتے ہیں یا کسی گاؤں کے یا شہر کے رہنے والوں کا مشاہدہ کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ کوئی معاشرہ ایسا نہیں جس کے سبھی افراد ہر ایک فرد کے ساتھ حسن معاشرت سے وقت گزار رہے ہوں ہر معاشرے میں ہر فرد کے ساتھ بے اعتدالیاں بھی ہوتی ہیں کوئی کسی سے دھوکہ کرتا ہے کوئی فریب دے رہا ہے کوئی کسی کی امداد کر رہا ہے کوئی کسی سے لڑ رہا ہے کوئی کسی سے خیانت کر رہا ہے الغرض ایک دوسرے کے ساتھ ہر قسمی زیادتیاں روا رکھی جاتی ہیں اور ایسی بے اعتدالیاں معاشرے کے ہر فرد کے سامنے ضرور آتی ہیں … کیونکہ میں نے پہلے عرض کیا ہے کہ کچھ آیات سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ اللہ ہمارے مابین موجود اور ہمارے معاشرے کا ایک رکن یا فرد نظر آتا ہے اور جب معاشرے کے کسی فرد کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو وہ اس کی شکایت معاشرے کے افراد سے کرتا ہے اور اس کا پہلا حق بھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار