

Loading content...
جب ہم کلام مقدّس کے حوالے سے ذات واجب الوجود یعنی کبھی سمجھ نہ آنے والی ذات کو حتیٰ المقدور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں تبیان لکل شی کی مصداق کتاب میں بہت سی ایسی آیات ملتی ہیں جن سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہاں جس اللہ کا تعارف کروایا جا رہا ہے وہ ہمارے ہی معاشرے کا ایک مجسم فرد ہے اور وہ ہماری ہی طرح کا ایک بشر ہے یوں سمجھ لیں کچھ آیات سے استخراج ہوتا ہے کہ اللہ انسانی معاشرے کا ایک فرد ہے جو ہم ہی میں رہتا بستا ہے اور ہماری طرح معاشرے کی اجتماعی اور انفرادی تکالیف کا شکار بھی رہتا ہے اور پوری طرح ہمارے ساتھ معاشرتی زندگی بسر فرما رہا ہے جس کا ہمارے معاشرے کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور ہمارے ساتھ اس کا لین دین تک ہے، وہ خالق اس طرح ہمارے ساتھ رہتا بستا ہے جس طرح ایک گاؤں میں بہت سے انسان رہتے ہیں اسی طرح ایک انسان ان میں اللہ بھی ہے جو ان لوگوں کے ساتھ رہ رہا ہے اور جملہ افراد کی طرح وہ بھی خوشی اور غمی اور تکالیف و امن سے متاثر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار