

Loading content...
اللہ نے اسی مقام نسبتی کی اہمیت کو جتلانے کیلئے اپنے کلام مقدّس میں اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لباس کی قسمیں کھائی ہیں، کبھی ان کی چادر کی قسم کھائی تو کبھی ان کے کمبل کی قسم کھائی، کبھی ردا کی تو کبھی عبا کی قسم کھائی حتیٰ کہ ان کی دہلیز تک کی قسم کھائی یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوتا بلکہ ان کی اوّلاد اور انصار کی قسمیں کھائیں پھر ان کے گھوڑوں کی قسمیں کھائیں اور حد تو یہ ہے ان گھوڑوں کے سموں کی،ان کے قدموں کی، دھول کی اور ان کی ٹاپوں سے نکلنے والی چنگاریوں کی قسمیں کھا کر بتایا کہ یہ ساری چیزیں مجھ سے منسوب ہیں اور ان کی مجھ سے اتنی گہری نسبت ہے کہ انہوں نے بھی میرے مقام محبوبیت کو پا لیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار