

Loading content...
جب بنی اسرائیل نے تابوت سکینہ کی بے حرمتی کی تو ساری دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا ہوئی اور پھر صفحۂ ہستی سے مٹ گئی اور جتنا عرصہ رہی اقوام عالم کے سامنے بے عزت رہی، جس قوم نے باب حطہ کا ادب بھلایا مخلوق اور خالق دونوں کے سامنے ذلیل و رسوا ہوئی، اسی طرح جملہ اقوام کا مطالعہ کریں ان کی ذلّت و رسوائی کے باقی وجوہات میں سے ایک وجہ منسوبات کی بے حرمتی بھی ہو گی، مقام نسبتی کی جو جو چیزیں حامل ہوتی ہیں انہیں مقدّسات کہا جاتا ہے اور مقدّسات کا احترام زندہ قوموں میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے اور مردہ قوموں میں اس کا فقدان ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار