

Loading content...
اس کی وجہ یہ ہے کہ نسبت کی حیثیت ذاتی نہیں رہ جاتی بلکہ اس کی حیثیت عین منسوب الیہ کی ہوتی ہے جیسے نمائندے کی حیثیت ذاتی نہیں ہوتی اسی طرح نسبت کی حیثیت بھی ذاتی نہیں ہوتی … اب ہمارے سامنے جملہ مقامات مقدّسہ ہیں یا ان کی شبیہیں ہیں یا ان شبیہات سے وابستہ اشیا ہیں ان سب سے ہمارا جو رویّہ اور برتاؤ ہوگا وہ بالواسطہ اللہ سے رویّہ ہو گا اور اسی مقام نسبتی کو سمجھ کر اس کی حدود شکنی نہ کرنا ہی اللہ کے نزدیک تقویٰ ہے اور تقویٰ مقام خوف کا نام ہے کیونکہ جو خوف عرفان کی وجہ سے پیدا ہو اسے تقویٰ کہتے ہیں آپ تاریخ امم کا مطالعہ کریں جن جن اقوام نے مقام نسبتی کی حدود شکنی کی ہے وہ قومیں ذلیل ہوئی ہیں اور پھر صفحۂ ہستی سے مٹ گئی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار