

Loading content...
اسی سے ہمیں استنباط کرنا چاہئے کہ شبیہ ذوالجناح کے آگے چلنا یا انہیں پشت کرنا بھی ہمارے لئے جائز نہیں ہے چہ جائیکہ نعوذ باللہ ان پر سواری کرنا اور ان کی بے حرمتی کرنا یہ تو سراسر نعوذ باللہ اللہ کی توہین کے برابر ہے کیونکہ مقام نسبتی میں رویّہ نسبت سے شمار نہیں ہوتا بلکہ ذات سے شمار ہوتا ہے جیسے کعبہ ء مکرم اللہ عزوجل سے منسوب ہے اس کی بے حرمتی کرنا ایک گونا اللہ کی بے حرمتی(اس سے خالق بچائے) کرنے کے مترادف ہے اس طرح غلاف کعبہ کی بے حرمتی کرنا گویا کعبہ کی بے حرمتی کے مترادف ہے اسی طرح اس غلاف کے منسوبات کی توہین غلاف کی توہین ہے اور پھر یہ سلسلہ واپس آ جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار