

Loading content...
ایک تو شعائر ہیں ان کا احترام کرنا گویا اللہ کا احترام کرنے کے مترادف ہے بلکہ حد تقویٰ اس سے بھی بہت آگے ہے کیونکہ قُربانی کے جانور کے ساتھ اس کے گلے کے پٹے اور رسی کے احترام کا بھی حکم ہے، اسی سے ہمیں استنباط کرنے کا راستہ ملتا ہے اور ہم یہ آسانی سے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ جس طرح قُربانی کے جانور کی رسی اور پٹے کا احترام لازم و واجب ہے اسی طرح شبیہ ذوالجناح کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی رسیاں زیورات کپڑے اور دیگر آرائشی سامان اور ان کے استعمال کی جملہ چیزوں کا احترام بھی لازم و واجب ہے، قُربانی کے جانور کے بارے میں حکم ہے کہ جب اسے کہیں لے جا رہے ہوں تو اس کے آگے چلنا سوئے ادبی ہے اس لئے اس کے پیچھے چلیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار