

Loading content...
یہی نسبت ہے جو کعبہ کو توحید سے ہے اسی نسبت کی وجہ سے اس کا سجدہ اللہ کا سجدہ شمار ہوتا ہے ورنہ کعبہ اللہ نہیں بلکہ غیراللہ ہے اور اس کا سجدہ بت پرستی کے زیادہ قریب ہے کیونکہ یہ بھی پتھر کا ہے اور بت بھی پتھر کا ہوتا ہے اس لئے اس کا سجدہ بت پرستی کے زیادہ قریب ہے، حقیقت یہ ہے کہ کعبہ کو خالق و مسجود سے ایک قوی نسبت حاصل ہے اس لئے اس کا سجدہ اللہ کا سجدہ شمار ہوتا ہے، اس کا احترام اللہ کا احترام ہے، یہ نسبت یہاں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ اس کا سلسلہ اور آگے دور تک چلا جاتا ہے مثلاً کعبہ کا غلاف ہے تو اس کا احترام بھی لازم ہے کیونکہ اسے کعبہ سے نسبت ہے پھر اگر اسے کسی رومال میں لپیٹا گیا ہو تو اس کا احترام بھی لازم ہے کیونکہ اسے غلاف کعبہ سے ایک نسبت ہے، اور اگر اس غلاف کو کسی بکس میں بند کیا گیا ہو تو اس بکس کا احترام بھی لازم ہے، اس کے بعد اس غلاف والے بکس کو کسی ٹرک میں رکھا گیا ہو تو اس کا احترام بھی لازم ہو جاتا ہے اسی طرح آگے سوچتے چلے جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار