

Loading content...
یہ سن کر انسان عرض کرے گا میرے خالق یہ تو سب بشری تقاضے ہیں اور تیری ذات تو ان بشری تقاضوں سے ارفع و اعلیٰ ہے پھر یہ کیوں فرمایا جا رہا ہے؟ اس وقت آواز قدرت آئے گی تیرا ایک مومن بھائی بھوکا تھا تو نے اسے کھانا نہیں کھلایا تھا، تیرا ایک بھائی برہنہ تھا تو نے اسے لباس نہیں دیا تھا، تیرا ایک بھائی بیمار تھا تو نے اس کی عیادت نہیں کی تھی یعنی یہاں خالق یہ فرمانا چاہتا ہے کہ اس مومن بھائی کے ساتھ جو تو نے رویّہ رکھا تھا وہ صرف اس کے ساتھ نہ تھا بلکہ وہ بالواسطہ میرے ساتھ تھا، مومن کو ایک نسبت پاک گھر سے تھی اور پاک گھر خانہ ء توحید تھا تو منطقی طور پر یہی نتیجہ سامنے آئے گا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار