

Loading content...
بلا تشبیہ اسی طرح اللہ کی ذات تو روح کائنات ہے اور وہی اصل کائنات ہے اور کائنات کی مرکز و محیط ذات ہے مگر اس کے مظاہر ذات و صفات محمد و آل محمدعلیھم الصلوات والسلام ہیں بلا تشبیہ یوں سمجھ لیں کہ یہ پاک ذوات علیھم الصلوات والسلامبدن ہیں اور اللہ عزوجل ان کی روح ہے، انسان اتنا مجبور و عاجز ہے کہ اس کے پاس انہی ذوات اطہار علیھم لصلوات والسلام کے علاوہ اپنے خالق حقیقی سے رابطے کیلئے کوئی دوسرا ذریعہ یا ( (Source موجود ہی نہیں، وہ کلام فرماتا ہے تو ان کی پاک زبان کو استعمال فرماتا ہے، یہ فرماتے ہیں کہ یہ اللہ کا کلام ہے تو ہم مان لیتے ہیں کہ یہ اللہ کا کلام ہے، یہ فرماتے ہیں کہ یہ قرآن مجید ہے تو ہمیں ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ جاتا کیونکہ اللہ کے کلام کو سننے کا ہمارے پاس کوئی دوسرا ذریعہ ہے ہی نہیں، یہ ہمیں احکام دین عطا فرماتے ہیں اور فرماتے ہیں یہ اللہ کا دین ہے تو ہمیں ماننا پڑتا ہے کیونکہ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن (Option)موجود ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار