

Loading content...
جب ہم مقام توحید پر غور کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ توحید کے دو حصے ہیں ایک توحید غیر مرئی (یعنی نظر نہ آنے والی) اور دوسری توحید مرئی ( یعنی نظر آسکنے والی)، اس کی ذات تو خفی الاخفیٰ ہے، غیب الغیوب ہے، سرالاسرار ہے، عقول و حواس اور ادراک سے ہمیشہ اوجھل ہے جس طرح وہ حواس خمسہ و عشرہ باطنیہ سے مخفی و محجوب ہے اسی طرح عقل و فہم و فراست سے بھی محجوب و مخفی ہے وہ ذات نقطہ ء آغاز ازل سے نقطہ ء انتہائے ابد تک کبھی بھی دائرہ ء حواس و عقول میں نہیں آ سکتی، اسے اسیر زنجیر عقل کبھی بھی نہیں کیا جا سکتا، ہاں توحید کا ایک حصہ ایسا ہے جو ہمارے ساتھ موجود ہے، جو ہمیں نظر بھی آتا ہے، اس سے رابطہ بھی ہو سکتا ہے، اس کے ساتھ ہماری معاشرت بھی ہے، اسی کے ساتھ ہمیں پرکھا بھی جاتا ہے، وہ ہے پاک خاندانِ رسالت علیھم الصلوات والسلام
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار