

Loading content...
یہ پڑھ کر مجھے افسوس ہوا کہ وہ مہربان کیا اتنا بھی نہیں سمجھے کہ مقام آلیت تو مقام مظہریت کے ماتحت ہوتا ہے کیونکہ آلہ چل نہیں سکتا جب تک مظہر ذات کے ماتحت نہ ہو یا اس کے تصرف میں نہ ہو، اس کی حقیقت کو منکشف فرمانے کیلئے سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ٭الملکوت خدّامنا و خدّام محبنا یعنی ملکوت ہمارے بھی خادم ہیں اور ہمارے چاہنے والوں کے بھی خادم ہیں، اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اعضا کو اختیار ہوتا ہے کہ آلات جس کے بھی استعمال میں دے دیں، ملکوت کو اگر مظہر ذات احد اپنے چاہنے والوں کی خدمت میں لگا دیں تو انہیں کیا انکار ہو سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار