

Loading content...
یہ جو لوگ پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے افراد کے امکنہ ء متعددہ پر موجودگی کو محال بتاتے ہیں چاہئے پہلے ان کے اجسام طاہرہ کے بارے میں کوئی سائنٹیفک(Scientific) تجزیہ پیش کریں کہ وہ کیا تھے مادّی تھے تو کس درجے کی کثافت ان میں موجود تھی اگر لطیف اجسام کے مالک تھے تو کیا ان کا روح جیسا جسم تھا یا جبریل و عزرائیل جیسا لطیف تھا؟ …جب یہ فیصلہ ہو جائے گا تو ہم بھی غور کریں گے کہ ان کہنے والوں کی بات کتنی غلط اور کتنی درست ہے مگر ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ لوگ اس کے بارے میں کوئی یقینی بات نہ کر سکیں گے اور جب کسی چیز کے جسم کے بارے میں کوئی حتمی رائے معلوم ہی نہ ہو اور نہ ہی ان کے جسم کے حجم اور رفتار اور لطافت اور کثافت کا کوئی علم ہو اس پر کیسے کوئی عقل مند فیصلہ دے سکتا ہے یا اپنا عقیدہ استوار کر سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار