

Loading content...
مثلاً امت مسلمہ ابلیس کو پوری دنیا پر ہمہ وقت اس لئے موجود مانتی ہے کہ اس کا جسم مادّی نہیں اسی لئے جہاں جہاں بھی کوئی عالم تقریر کرتا ہے اعوذباللہ من الشیطان الرجیم ضرور پڑھتا ہے اور کوئی اعتراض نہیں کرتا، اس اعتراض نہ کرنے کی یہی وجہ ہے کہ سارے مسلمان یہ مانتے ہیں کہ اس کا وجود مادّی نہیں بلکہ غیر مادّی ہے اس لئے وہ ایک وقت میں ساری دنیا پر موجود رہ سکتا ہے، اسی طرح کبھی کسی نے یہ اعتراض نہیں کیا کہ ملک الموت کا بھی ایک جسم ہے چاہے وہ جیسا بھی ہے آخر ہے تو جسم وہ کیسے ہر مرنے والے کے سرہانے پہنچ جاتا ہے اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ سارے مسلمان اس کا جسم غیر مادّی مانتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار