

Loading content...
اس مثال سے آپ نے دیکھا کہ مکان اور جسم دونوں کی حد بندی کرنے سے پہلے فیصلہ دینا خلاف عقل ہے کیونکہ جو مکانات نوک قلم کیلئے امکنہ متعددہ ہیں وہ اس بڑے پتھر کیلئے مکان واحد ہے، اب اس سے ایک منزل آگے بڑھ کر سوچتے ہیں آپ دیکھیں ایک فٹ مربع کے پتھر کیلئے مکان کا تصور ایک فٹ ہی ہے مگر ایک چٹان کیلئے وہی مکان کا تصور ایک فٹ نہیں ہے بلکہ ایک مربع فٹ کے کروڑوں اماکن (مکانات) اس کیلئے مکان واحد کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ مکان کا تصور جسم کے حساب سے بدلتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار